27 اگست ، 2012
ملتان…ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک برقرار ہے، ملتان شہر میں 10 گھنٹے جبکہ اسکے نواحی علاقوں میں 14 گھنٹے جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع خانیوال،مظفرگڑھ،لودھراں اور وہاڑی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہے اور اس کے باعث کپاس کی فصل کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔