پاکستان
27 اگست ، 2012

لندن:نواب اکبربگٹی کا مشن جا ری رہے گا،برسی پر مقررین کا خطاب

لندن…نواب اکبربگٹی بلوچستان کے پسماندہ عوام کے لیے امید کی کرن تھے اور انہوں نے عوام کے حقوق کے لیے جان دیدی۔مقررین نے یہ بات نواب اکبربگٹی کی چھٹی برسی پر لندن میں منعقد تقریب سے خطاب میں کہی۔ جس کا اہتمام بلوچستان ری پبلکن پارٹی نے کیا تھا۔ نواب اکبربگٹی کو 26اگست سن دوہزار چھ کو آپریشن میں ہلاک کردیاگیاتھا۔براہمداغ بگٹی نے ٹیلے فون کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواب بگٹی کا مشن جاری رہیگا۔انہوں نیمختلف بلوچ گروہوں کے اتحاد پر زور دیا۔تقریب سے ڈاکٹر نصیر چشتی اور منصور بلوچ نے بھی خطاب کیا اورکہاکہ عوام کو باتوں سے بہلانے کاوقت گزرگیاہے۔

مزید خبریں :