پاکستان
27 اگست ، 2012

پشاور: نا معلوم افراد کی فائرنگ ،2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

پشاور…پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔ بھانہ ماڑی پولیس کی حدود میں کوہاٹ روڈ پر سول کالونی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس رائیڈر اسکواڈ پر فائرنگ کر دی۔جس سے رائیڈر اسکواڈ کے دو اہلکار اور سول کالونی کا چوکید ار بھی جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہوا۔ ایس پی سٹی آصف اقبال کے مطابق حملہ آوروں اور سول کالونی کے چوکیدار کے درمیان تنازع تھا جس پر حملہ آور وں نے چوکیدار پر فائرنگ کی۔ اس دوران پولیس رائیڈر اسکواڈ کے دو اہلکار بھی پہنچ گئے حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کر دی جس سے دونوں اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا، جسے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :