پاکستان
14 جنوری ، 2012

اسلام آباد میں جنگلی جانوروں کو بچاتے ہوئے5گاڑیاں ٹکراگئیں

اسلام آباد میں جنگلی جانوروں کو بچاتے ہوئے5گاڑیاں ٹکراگئیں

اسلام آباد…اسلام آباد میں جنگلی جانور کو بچاتے ہوئے ڈرائیورگاڑی پرقابو نہ رکھ سکا اور گاڑی کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک ہوگیا جبکہ حادثے میں 5گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔اسلام آباد کے گرین ایریا میں جنگلی سوروں کی بہتات کے باعث کئی حادثات ہوچکے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی وے پر شکر پڑیاں موڑ کے قریب جمعہ کی شب جنگلی جانور اچانک شاہراہ پر آگیا جس سے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی ایک سائیکل سوار سے جاٹکرائی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا جبکہ حادثے میں ایک دوسرے سے ٹکرانے کی وجہ سے 5 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ گاڑی کی ٹکر سے جنگلی جانوربھی ہلاک ہوگیا۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے گرین ایریاز میں بڑی تعداد میں جنگلی سور موجود ہیں۔ مارگلہ کی پہاڑیوں،شکرپڑیاں اور راول ڈیم کے جنگلات ،دامن کوہ اور دیگر پارکوں میں یہ جنگلی سور اور دیگر جانورموجود ہیں۔۔اسلام آباد ہائی وے ،مری روڈ،کشمیر ہائی وے ،پارک روڈ،مارگلہ روڈاور دیگر شاہراہوں پر رات کے وقت جنگلی سوروں کے غول پھرتے دکھائی دیتے ہیں جو اچانک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے سامنے آجاتے ہیں اور حادثات کا سبب بنتے ہیں اس کے علاوہ یہ پیدل افراد کے لئے بھی خطرے کی وجہ بنتے ہیں۔

مزید خبریں :