27 اگست ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بینک ڈکیتی کے دوران پانچ ملزمان 47 لاکھ روپے لوٹ کرباآسانی فرار ہوگئے۔ملزمان نے جاتے جاتے بینک کے سیکیورٹی گارڈسے اسلحہ چھینااوراسے توڑ کر گلی میں پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق شیریں جناح کالونی میں واقع نجی بینک میں5 ملزمان داخل ہوئے اور بینک میں موجود گارڈ سے اسلحہ چھین کر عملے کو یرغمال بنالیا۔ملزمان نے کاوٴنٹر اور اسٹرانگ روم میں رکھے ہوئے تقریباً 47 لاکھ روپے لوٹے اور جاتے جاتے بینک کے باہر تعینات گارڈسے رپیٹر چھین لیا اور تھوڑی دور جاکر رپیٹرتوڑ کر گلی میں پھینکا اور باآسانی فرار ہوگئے۔ پولیس نے سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لیکر سی سی ٹی وی فوٹیج اپنے قبضے میں لے لی ہے۔