پاکستان
27 اگست ، 2012

وزیر اعظم کو مزید مہلت مایوس کن ہے،منور حسن

لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منو ر حسن نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو 18ستمبر تک دی جانیوالی مہلت کو مایوس کن قرا ر دیتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار مہلت حکمرانوں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں اور وہ کسی بھی عدالتی حکم کو درخور اعتنا نہیں سمجھ رہے۔لاہورسے جاری بیان میں سید منورحسن نے کہا عدلیہ نے پہلے دن سے سخت موقف اپنا یا اور اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کروایا ہوتا تو پیپلز پارٹی کو تصادم کی جرات نہ ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے لچکدار رویئے سے حکمرانوں کو عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑانے کا موقع ملا ہے ،آئندہ پیشی سے قبل حکومت کو نگران سیٹ اپ کو مکمل اورنئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا پابند کیا جائے۔ سید منور حسن نے حکومت نے نیٹو سپلائی کھول کر امریکا اور نیٹو کے مردہ گھوڑے میں جان ڈال دی ہے اورامریکا کو افغانستان میں دوبارہ قدم جمانے کا موقع مل گیا ہے۔

مزید خبریں :