28 اگست ، 2012
ممبئی …بالی ووڈ کی ماڈل واداکارہ دپیکاپڈوکون اور سپر ہٹ فلم بینڈ باجا بارات سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار رنویر سنگھ اسکرین پر پہلی بار فلم" رام لیلا" میں ساتھ جلوہ گر ہونگے۔ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے مطابق فلم کا اسکرپٹ مشہور رومانوی کرداروں رومیواور جولیٹ سے متاثر ہو کر لکھا گیا ہے جس کی تمام تر عکسبندی بھارتی ریاست گجرات میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے مہینے سے کیا جائے گا۔