پاکستان
28 اگست ، 2012

پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے ایک دوسرے کی قیادت پر الزامات

لاہور…پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جہاں اپوزیشن اور سرکاری ارکان کے مابین ایک دوسرے کی قیادت پر الزامات کی بارش ہوتی رہی وہیں پنجاب کے وزیر قانون اوراپوزیشن لیڈر بھی ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے رہے ،وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے حسب معمول اپنے مخصوص انداز میں پیپلز پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عدالتوں کے اندرہوں تو ان کا احترام کرتے ہیں، باہر ہوں تو دوسری زبان استعمال کرتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض بھی خاموش نہیں رہے اور انہوں نے بھی رانا ثناء اللہ کو تابڑ توڑ جواب دیا۔

مزید خبریں :