مردہ انسانوں کا گوشت کھانیوالے دو بھائی رہائی کے بعد نظربند

بھکر: پولیس نے مردہ انسانوں کا گوشت کھانے کے جرم میں سزا کے بعد رہا ہونے والے دونوں بھائیوں کو نظربند کردیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کو 2011 اور 2014 میں مردہ انسانوں کا گوشت کھانے کے جرم میں2 بار سزا ہوئی جو مکمل ہونے پر انہیں گزشتہ روز میانوالی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ امن و امان کے خدشے کے پیش نظر دونوں بھائیوں کو ایک ماہ کے لیے نظر بند کیا گیا جس کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :