27 اگست ، 2012
لاڑکانہ…لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو مارے گئے۔ جبکہ ڈاکووٴں کی ساتھی خاتون کو گرفتار کرکے مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا گیا۔ایس ایس پی لاڑکانہ جاوید جسکانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہٹڑی غلام شاہ تھانے کی حدود میں دریانے سندھ کے بند کے قریب 3 ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ جبکہ ان کی ساتھی خاتون جو مغویوں کو محفوظ ٹھکانوں پر پہنچانے کا کام کرتی تھی اسے گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی کے مطابق ڈاکو غازی جاگیرانی پر 10 لاکھ اور احمد خان شیخ پر 5 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔ ڈاکووٴں کے قبضے سے 7 جون کو اغوا ہونے والے تاجر مہر محمد آفتاب کو بازیاب کرالیا گیا، جس کی رہائی کے لئے ڈاکووٴں نے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا لیکن لواحقین نے 50 لاکھ روپے تاوان دینے کی رضامندی ظاہر کی تھی۔