پاکستان
28 اگست ، 2012

فرحت اللہ بابر صوبوں کے کمیشن کے سربراہ منتخب ،ن لیگ کا اجلاس سے بائیکاٹ

فرحت اللہ بابر صوبوں کے کمیشن کے سربراہ منتخب ،ن لیگ کا اجلاس سے بائیکاٹ

اسلام آباد…صدارتی ترجمان ، سینیٹر فرحت اللہ بابر کو پنجاب میں نئے صوبے بنانے کے لئے قائم پارلیمانی کمیشن کا سربراہ منتخب کرلیا گیا ، کمیشن کے پہلے اجلاس میں مسلم لیگ نون والے احتجاجاً شریک نہیں ہوئے۔پارلیمنٹ ہاوٴس ، اسلام آباد میں ہونے والے پارلے مانی کمیشن کے اجلاس میں اِس کے لئے نامزد کردہ 12 میں سے 9 ارکان شریک ہوئے، اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے مسلم لیگ نون کے نامزد تین ارکان ، اجلاس میں نہ آئے۔ اجلاس میں شریک ارکان میں فرحت اللہ بابر، صغری امام، عبدالغفورحیدری، حاجی عدیل، جمشیددستی، عارف عزیز شیخ، علی موسی گیلانی، فاروق ستار شامل تھے، اجلاس نے فرحت اللہ بابر کا چیئرمین منتخب کیا جبکہ کمیشن کے قواعدو ضوابط اور کام کرنے کے طریقہ کار پر ذیلی کمیٹی بھی قائم کرنے کا فیصلہ ہوا، اجلا س کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہاکہ نوازلیگ کے مطالبے پر کمیشن کی ترتیب تبدیل نہیں ہوسکتی، کمیشن میں صرف پنجاب کے ارکان پارلیمنٹ کا شامل کرنے کا مطالبہ، پارلیمنٹ کی توہین ہے،مسلم لیگ نون اس مرحلے پر رکاوٹ نہ ڈالے اور چاہے تو اسمبلی میں کمیشن کی مخالفت کرلے۔

مزید خبریں :