28 اگست ، 2012
ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کے پروڈیوسراور ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی آنے والی نئی فلم ”اسٹوڈنٹ آف دی ائیر“ کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان کی گلوکارہ نازیہ حسن کے مقبول ترین گانے ڈسکو دیوانے'Disco Deewane' کو شامل کر لیاگیا ہے۔ نازیہ حسن کی سریلی آواز میں گائے گئے اس سدا بہار گانے پر فلم کے تینوں مر کزی کر دار ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔1981 میں ریلیز کیا جانے والا یہ گانا آج بھی نازیہ حسن کی آواز،شاعری اور میوزک کے باعث مو جودہ نو جوان نسل کو اپنے سحر میں جکڑنے کی بھر پور صلا حیت رکھتاہے۔ نو جوانوں کے موضوع پر بنائی جا نے والی اس فلم کے ہدایتکار خود کرن جوہر ہیں جسے شاہ رخ خان پر وڈیوس کر رہے ہیں جبکہ اسے19اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ اس فلم میں حیرت انگیز طور پر کر ن جوہر نے رانی مکھرجی ،کاجول اور شاہ رخ خان کے بجائے مر کزی کاسٹ میں تین نوجوان اداکاروں کو کا سٹ کیا ہے جس میں ہدایت کارڈیوڈ دھون کے صاحبزادے ورون دھون ،مہیش بھٹ کی صاحبزادی عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا شامل ہیں۔