08 فروری ، 2012
لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین گہرے تہذیبی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میئر استنبول کے دورہٴ لاہور کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ استنبول کے میئر قادر توبپاش کا لاہور آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ زندہ دلان لاہور اپنے روایتی انداز میں ترک مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک ترک عوام بھائی چارے اور محبت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہیں۔