28 اگست ، 2012
گھوٹکی … گھوٹکی کے قریب کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکووٴں میں مقابلے کے دوران ایک اشتہاری ڈاکو مارا گیا۔ ڈاکو کے سرکی قیمت 5لاکھ روپے تھی۔ ایس ایس پی گھوٹکی مظہر نواز کے مطابق رونتی کے کچے کے علاقے میں ڈاکو کی موجودگی پر آپریشن شروع کیا گیا جس میں 2 گھنٹے تک فائرنگ جاری رہی اس دوران اشتہاری ڈاکو مور تڑت مارا گیا، جس کے سر کی قیمت سندھ حکومت نے 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ ڈاکو قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کی 25 سے زائد وارداتوں میں سندھ اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا جس کو اس کے ساتھی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔