پاکستان
28 اگست ، 2012

پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا وزارت قانون سندھ میں بدعنوانی پر تشویش

پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا وزارت قانون سندھ میں بدعنوانی پر تشویش

کراچی … سندھ اسمبلی کی پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے صوبائی وزرات قانون میں بدعنوانی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وزیر قانون کو گڈ گورننس کے قیام کی ہدایت کی ہے، وزارت قانون سندھ میں 12 کروڑ 82 لاکھ روپے کے اخراجات کی تفصیل پیش نہ کرنے پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی کے چیئرمین جام تماچی کا کہنا تھا کہ وزارت قانون اصولوں پر کاربند نہیں ہوگی تو باقی محکموں کا کیا حال ہوگا۔ انہوں نے صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو کو خط لکھنے اور محکمے میں گڈگورننس کے قیام کی ہدایت کی۔ اجلاس میں مالی سال 2006ء سے 2008ء کے مالی حسابات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ورکس اینڈ سروسز کے مالی حسابات کا جائزہ لیتے ہوئے سڑکوں اور سرکاری عمارات کی تعمیر میں بدعنوانی اور ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیا اور سیکریٹری عطاء پنہور ہدایت کی کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :