پاکستان
28 اگست ، 2012

اے این پی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس یکم ستمبر کو پشاور میں طلب

پشاور … اے این پی خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس یکم ستمبر کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک کی زیر صدارت پشاور میں یکم ستمبر 2012 کو ہو گا۔ صوبائی سیکریٹری اطلاعات ملک غلام مصطفی کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال ‘ تنظیمی امور ‘ صوبائی عہدیداروں کے مختلف اضلاع کے دوروں کی رپورٹ سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :