پاکستان
Time 04 اپریل ، 2020

کسٹمز اور نیوی کی مشترکہ کارروائی، ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی کرسٹل منشیات برآمد

کسٹمز اور نیوی کی ٹیموں نے 96.441 کلوگرام کرسٹل میتھم فٹامائن ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا— فوٹو: فائل

ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز  انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے پاک نیوی کی انٹیلی جنس ٹیم کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کی 96 کلوگرام کرسٹل میتھم فٹامائن (منشیات) برآمد کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ ابراہیم حیدری کے علاقے میں ساحلی پٹی کے قریب بھاری مقدار میں کرسٹل میتھم فٹامائن(منشیات) چھپائی گئی ہے۔

خفیہ اطلاع پر ڈائریکٹرعرفان جاوید کی جانب سے فوری طورپر ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی اور دیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔

کسٹمز ٹیم نے پاکستان نیوی کی انٹیلی جنس ٹیم کے ساتھ مل کرمطلوبہ جگہ جہاں پر منشیات چھپائی گئی تھی چھاپہ مارکر ایک ارب 54 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی 96.441 کلوگرام کرسٹل میتھم فٹامائن (منیشات) ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 ابتدائی تفتیش اس امرکا انکشاف ہواہے کہ منشیات سمندری راستے بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش کی جارہی تھی۔

مزید خبریں :