پاکستان
28 اگست ، 2012

بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ، میدانی علاقوں میں گرمی

بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ، میدانی علاقوں میں گرمی

اسلام آباد … اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بعض بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقے بدستور گرمی اور حبس کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں کشمیر ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ، ہزارہ، مالاکنڈ ، پشاور ، کوہاٹ ، بہاولپور ، ڈی آئی خان ، ژوب،سبی اور سکھر ڈویژن میں کہیں کہیں مزید بارش کا امکان ہے۔ ملک کے شمالی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلو درہے گا۔دوسری جانب میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت بر قرا ر ہے اور تربت 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔ کراچی، کوئٹہ ، فیصل آباد ، ملتان میں درجہ حرارت 35 ، پشاور 34 ، مظفر آباد ، گلگت 33 ، لاہور ،اسلام آباد 32 اور مری میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :