پاکستان
28 اگست ، 2012

عافیہ کا معاملہ امریکی حکام کے سامنے اٹھانے پر غور کرینگے، رحمان ملک

عافیہ کا معاملہ امریکی حکام کے سامنے اٹھانے پر غور کرینگے، رحمان ملک

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ اعلیٰ امریکی حکام کے سامنے اٹھانے پر غور کرے گی۔ رحمان ملک سابق امریکی اٹارنی جنرل رمزے کلارک اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے اسلام آباد میں ملا قات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کو سزا ہو چکی ہے اب کچھ نہیں ہوسکتا۔ رحمان ملک نے کہا کہ وہ وزیر اعظم سے ملاقات کر کے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اوباما انتظامیہ کو خط لکھنے پر بات کریں گے۔ سابق امریکی اٹارنی جنرل رمزے کلارک نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکا کو پاکستانی عوام کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے۔ عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا کہ سب مل کر آواز اٹھائیں تو عافیہ رہاہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :