پاکستان
28 اگست ، 2012

چوہدری نثار کا الزام : میڈیا خود بتائے کتنے میں بکا ہے، خورشید شاہ

چوہدری نثار کا الزام : میڈیا خود بتائے کتنے میں بکا ہے، خورشید شاہ

اسکردو … وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے صدر زرداری پر میڈیا کو 4 ارب میں خریدنے کا الزام لگایا، میڈیا والے خود بتادیں کہ وہ کتنے میں بکے ہیں۔ اسکردو میں ریڈیو پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے چوہدری نثار کے ساتھ اپنی جوانی گزاری ہے، وہ تو بوڑھے ہوگئے لیکن چوہدری نثار اب تک جوان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اسکردو سے حج فلائٹ کا مطالبہ پہلے کرتے تو ممکن تھا، لیکن اب شیڈول بن چکا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن سمجھتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتوں نے قتل کیا اس کے باوجود پیپلزپارٹی عدلیہ کا احترام کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرادی نے بھٹو اور بے نظیر کے ساتھ کئے گئے سارے وعدے پورے کئے، بھاشا ڈیم اور تھر کول پر اگر سابقہ حکومت کام کر تی تو آج لوڈشیڈنگ ختم ہوچکی ہوتی۔

مزید خبریں :