پاکستان
28 اگست ، 2012

آزاد کشمیر: باغ میں بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 9 افراد جاں بحق ، 5 لاپتہ

آزاد کشمیر: باغ میں بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 9 افراد جاں بحق ، 5 لاپتہ

باغ … آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں سیلابی ریلے میں بس بہہ جانے سے 9 افراد جاں بحق اور 5 لاپتہ ہوگئے جبکہ 9 کو زندہ نکال لیا گیا۔ آزادکشمیرکے شہر باغ اور گرد و نواح میں طوفانی بارش ہوئی۔ چھترولہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے قریبی مکانات متاثر ہوئے۔ پلندری سے 23 مسافروں کو لے کر ہنجال جانے والی مسافر بس پلندری ہی کے قریب برساتی نالے میں بہہ گئی۔ پولیس کے مطابق امدادی ٹیموں نے برساتی نالے سے 9 افراد کی لاشیں جبکہ 9 زخمیوں کو نکال جبکہ 5مسافر اب بھی لاپتہ ہیں۔

مزید خبریں :