14 جنوری ، 2012
اسلام آباد… وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،سینیئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الہیٰ ،وزیرخارجہ حناربانی کھر، وزیردفاع چوہدری احمد مختار شریک ہوں گے۔وفاقی وزیر دفاع احمد مختار کا کہنا ہے کہ ڈی سی سی کے اجلاس کا ایجنڈا اوپن ہے اس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سمیت دیگر سروسز چیفس بھی شرکت کریں گے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا ڈی سی سی کے رکن نہیں ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو ان کو بھی اجلاس میں بلایا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا ئیگا۔ وزیردفاع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملکی سلامتی اور ، دفاعی معاملات سے متعلق اہم امور دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں زیرغور آئیں گے۔