پاکستان
28 اگست ، 2012

حکومت جلد فنڈز دے اور تھرکول سے فوری بجلی لے، ڈاکٹر ثمر مبارک

حکومت جلد فنڈز دے اور تھرکول سے فوری بجلی لے، ڈاکٹر ثمر مبارک

اسلام آباد … منصوبہ بندی کمیشن کے ممبر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹرثمر مبارک مند کا کہنا ہے کہ حکومت نے جتنی جلدی فنڈز جاری کر دیئے اتنی جلدی تھر کول منصوبے سے بجلی پیدا کردیں گے۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو تھر کول سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تھر میں کول گیسی فکیشن کیلئے 36 کنوئیں کھودے گئے ہیں، 100 میگاواٹ کے اس منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی 4 روپے فی یونٹ میں پڑے گی اور شروع میں 10 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر منصوبے کیلئے ایک ارب 80کروڑ روپے درکار ہیں جن میں سے 90کروڑ روپے کی منظوری ہو چکی ہے جو جلد مل جائیں گے۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن کے ممبر توانائی نے منصوبے کو ناقابل عمل قرار دے کر اگرچہ اسی شام اپنا بیان واپس لے لیا تاہم اس سے ان کی تضحیک ہوئی۔

مزید خبریں :