پاکستان
28 اگست ، 2012

قومی اسمبلی کی پیٹرولیم اور کیبنٹ ڈویژن قائمہ کمیٹیز کا مشترکا اجلاس

قومی اسمبلی کی پیٹرولیم اور کیبنٹ ڈویژن قائمہ کمیٹیز کا مشترکا اجلاس

اسلام آباد … قومی اسمبلی کی پٹرولیم اور کیبنٹ ڈویژن قائمہ کمیٹیز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرکے 31 جولائی کی سطح پر لانے کا متفقہ مطالبہ کردیا۔ کمیٹیوں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نہیں بڑھیں، یہاں بڑھادی گئیں، عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم لیوی کم کیوں نہیں کیا جاتا؟ قومی اسمبلی کی پٹرولیم اور کیبنٹ ڈویژن قائمہ کمیٹیز کا مشترکا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹیز کے سربراہان نے کہاکہ پٹرولیم کی قیمتیں 31 جولائی کی سطح پر کیوں نہیں لائی گئیں اور ہفتہ وار تعین کی بجائے ماہانہ تعین کیوں نہیں کیا گیا؟ سیکریٹری پٹرولیم نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کا فیصلہ عوامی سہولت کیلئے کیا گیا،کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم کو بھجوادی تھیں مگر کوئی جواب نہیں آیا۔ ارکان کمیٹی نے کہاکہ چور راستوں سے پٹرولیم اداروں کے ایم ڈی لگائے جارہے ہیں، گیس کی قیمتوں میں کس قانون کے تحت 100 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے اور بغیر سمری پٹرولیم قیمتیں کیسے بڑھا دی گئیں۔ اوگرا اور پٹرولیم حکام کیخلاف رانااسحاق،جمشیددستی،برجیس طاہر نے اجلاس سے واک آوٴٹ بھی کیا۔دونوں قائمہ کمیٹیز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31 جولائی کی سطح پر لانے کا متفقہ مطالبہ کرتے ہوئے سفارش حکومت کو بھجوادی ہے۔

مزید خبریں :