28 اگست ، 2012
لاہور … قائم مقام امریکی سفیر رچرڈ ہوگ لینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا سمیت پوری دنیا کو دہشت گردی کا سامنا ہے، سب کو متحد ہو کراس سے نمٹنا ہوگا۔ امریکی سفیر نے یہ بات باغ جناح لاہور میں قائد اعظم لائبریری کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ رچرڈ ہوگ لینڈ کو لائبریری اور کتابوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔امریکی سفیرنے قائد اعظم کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایسی اسلامی ریاست ہے جس میں ہر مذہب کے لوگوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مقابلہ کیلئے متحد ہونا ہو گا۔