پاکستان
28 اگست ، 2012

وزیر اعظم کی امپورٹ، ایکسپورٹ بینک قائم کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی امپورٹ، ایکسپورٹ بینک قائم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد … وزیرا عظم راجا پرویز اشرف نے تاجر برادری کی سہولت کیلئے امپورٹ، ایکسپورٹ بینک قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت تجارت سے کہا ہے کہ برآمدات کے فروغ کیلئے چین کا ماڈل اسٹڈی کیا جائے۔ وزیر اعظم نے وزارت تجارت کا دورہ کیا جہاں انہیں نئی مجوزہ تجارتی پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ 3 سالہ تجارتی پالیسی میں برآمدات کا ہدف 95 ارب ڈالر تجویز کیا گیا ہے۔ وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے تجارتی پالیسی کو سراہا ہے اور یہ پالیسی تاجر برادری کے مفاد میں تیار کی جار ہی ہے، بھارت سے تجارت کے فروغ اور منفی فہرست میں کمی پر کام کیا جا رہا ہے۔ ترجمان وزارت تجارت نے جیو نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم نے نئی تجارتی پالیسی میں افریقا اور وسط ایشیائی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی بڑھانے اور علاقائی تجارت کے فروغ پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کے آوٴٹ لٹس کھولنے، جانوروں کی اسمگلنگ روکنے اور ریگولیٹری فریم ورک میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید خبریں :