پاکستان
28 اگست ، 2012

چیئرمین نیب ایڈمرل کی چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن ارکان سے ملاقات

اسلام آباد … قومی احتساب بیورو نے سیاسی جماعتوں، ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں اور انتخابی اخراجات کی چھان بین کیلئے الیکشن کمیشن کو خدمات کی پیشکش کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کی خدمات حاصل کر سکتا ہے۔ چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم اور کمیشن کے ارکان سے ملاقات کی۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے نیب اور الیکشن کمیشن حکام کو نیب کی خدمات کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کا کہا ہے اور جلد ہی اس حوالے سے ایک اور اجلاس منعقد کر کے ان تجاویز کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :