28 اگست ، 2012
کراچی… کراچی میں امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈاڈ مین کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے باہمی تعلقات میں مزید وسعت پیدا کرنے کا خواہشمند ہے۔ کراچی میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ تھارٹی اور یو ایس ٹریڈ ڈیپارٹمنٹ حکام کی جانب سے منعقد کردہ مشترکہ ورکشاپ سے خطاب میں مائیکل ڈاڈ مین نے کہا اس طرح کی ورکشاپ کامقصد پاکستانی برآمد کنندگان کو تکنیکی معلومات فراہم کرناہے تاکہ وہ امریکا کیلئے برآمدات میں اضافہ کرسکیں۔ اس موقع پر یو ایس ٹریڈ ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی اسسٹنٹ ماربر نے تاجروں سے خطاب میں کہا کہ ٹریڈ انویسٹمنٹ فریم ورک کے ذریعے پاکستانی تاجروں کے ساتھ مل کرکمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں جن کے ذریعے انہیں امریکی منڈی تک باآسانی رسائی حاصل کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔