پاکستان
Time 08 اپریل ، 2020

افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدوں کی بندش میں مزید 2 ہفتےکی توسیع کا فیصلہ

حکومت نے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدوں کی بندش میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں نیشنل کوآرڈینیشن (قومی رابطہ) کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مشیر قومی سلامتی معید یوسف سمیت اعلٰی حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں مزید 2 ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد بندش کے باوجود ٹرانزٹ ٹریڈ جاری رکھی جائے گی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 ہزار 206 ہوچکی ہے جن میں سے 61 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 13 مارچ 2020 کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا تھا جس میں ایران اور افغانستان کے ساتھ مغربی سرحدیں ابتدائی طور پر 14 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس 14 اپریل تک توسیع کردی گئی تھی۔

مزید خبریں :