پاکستان
28 اگست ، 2012

لاہور: زیر حراست ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک

لاہور … لاہور میں زیر حراست ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے تشدد نہیں کیا، ملزم کو دل کا دورہ پڑا جس سے اس کی جان چلی گئی۔ فراڈ کیس میں ملوث ساندہ کا صفدر اسماعیل 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں تھا۔ پولیس کے مطابق اسے صبح ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ صفدر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسے مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا، پولیس انہیں زبان بند رکھنے کا کہہ رہی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق صفدر 8 بچوں کا باپ تھا اور محنت مزدوری کر کے روزی کماتا تھا۔

مزید خبریں :