پاکستان
Time 09 اپریل ، 2020

وزیراعظم نے شب برأت پر خصوصی دعا کی اپیل کرنے میں دیر کردی

وزیراعظم عمران خان نے شب برأت کی مناسبت سے پوری دنیا کے مسلمانوں سے خصوصی دعا کی اپیل کی لیکن وزیراعظم نے بس تھوڑی سی تاخیر کردی۔

بدھ اور  جمعرات کی درمیانی رات  شب برأت تھی  جس میں مسلمانوں نے خصوصی عبادات کیں اور کورونا جیسی وبا سے نجات کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور مغفرت طلب کی۔

شب برأت کی مبارک گھڑیاں گزرنے کے بعد آج جمعرات کو دن ایک بجے وزیراعظم نے  اپنی ٹوئٹ میں  پوری دنیا کے مسلمانوں سے شب برأت کی مناسبت سے خصوصی نوافل، دعاؤں اور گناہوں کی معافی مانگنے کی اپیل کی۔

غلطی کا احساس ہونے پر وزیراعظم کا یہ بیان کچھ دیر بعد سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :