کاروبار
08 فروری ، 2012

تھرکول پروجیکٹ: 2016تک 4ہزار میگا واٹ بجلی مل سکے گی، ماہرین

تھرکول پروجیکٹ: 2016تک 4ہزار میگا واٹ بجلی مل سکے گی، ماہرین

کراچی … تھرکول پرو جیکٹ پر کام کرنیوالے ماہرین کے مطابق 2016ء تک اس پروجیکٹ سے تقریباً 4 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کی جاسکے گی۔ یہ بات” توانائی کا بحران اور تھرکول پروجیکٹ“ کے عنوان سے کراچی میں منعقدہ جنگ فورم میں ماہرین نے بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ تھرکول سے پیدا ہونے والی بجلی فرنس آئل سے بننے والی بجلی سے آدھی قیمت پر مل سکے گی، لیکن پروجیکٹ پر انفرا اسٹرکچر پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ تھرکول پروجیکٹ میں اب روس نے بھی دلچسپی لینا شروع کردی ہے جبکہ اس پروجیکٹ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے مقامی افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :