29 اگست ، 2012
لندن…پیرالمپک گیمز آج سے لندن میں شروع ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے دو ایتھلیٹس ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔اولمپکس کے فوری بعد پیرالمپکس گیمز کا آغاز اسی شہر میں ہوتا ہے جہاں اولمپکس منعقد ہوئے ہوں۔ ایونٹ میں پاکستان کے دو ایتھلیٹس ان گیمز میں حصہ لیں گے جس میں حیدر علی بھی شامل ہیں جنہوں نے چار سال قبل بیجنگ پیرالمپک گیمز 2008 لانگ جمپ ایونٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ دوسرے ایتھلیٹ نعیم مسیح ہیں،دونوں ایتھلیٹس نے ایک ماہ بیڈ فورڈ یونیورسٹی میں ٹریننگ کی ، جس کے بعد وہ 22 اگست کو پیرالمپک گیمز ولیج پہنچے۔ پیرالمپک گیمز میں کستانی ایتھلیٹس 55 میڈلز حاصل کر چکے ہیں جن میں 16 گولڈ، 19 سلور اور 20 برانز میڈلز شامل ہیں۔