پاکستان
Time 13 اپریل ، 2020

اسکولوں کی 20 فیصد فیس معاف کرنے کے کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معافی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے لاک ڈاؤن کے دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے دوران اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کے حالات کا تقاضہ ہے کہ نجی اسکولز ازخود فیسوں میں کمی کا اعلان کرتے، اگر فیس کٹوتی پر نظرثانی کی تو  یہ کم ہو کر 15 فیصد یا بڑھ کر 50 فیصد ہو گی۔

 معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر نجی  اسکولوں کو 2 ماہ منافع نہ بھی ہوا تو اس میں کیا حرج ہے؟ غیر معمولی حالات ہیں، کیا آپ نے عدالت آنے سے پہلے حکومت سے رجوع کیا؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کی فیسوں میں کمی کا کیس واپس پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کو بھجواتے ہوئے  2 ماہ کی اسکول فیس میں رعایت کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں وفاق کے نجی تعلیمی اداروں کو 20 فیصد فیس معافی کی ہدایت کی تھی۔

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے اپنے نوٹیفکیشن میں تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھاکہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے۔

حکومتی فیصلے کے خلاف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث سندھ اور پنجاب میں بھی نجی اسکولوں کو فیصد فیس نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :