پاکستان
Time 07 اپریل ، 2020

سندھ حکومت کا بھی اسکول فیسوں میں ریلیف کا اعلان

پنجاب کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے بھی  اسکول فیسوں میں ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کا حکم دے دیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے عوام  کے لیے اسکولوں کی فیس میں ریلیف کا فیصلہ کرتے ہوئے  نجی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ اپریل اور مئی کی فیس میں 20 فیصد رعایت دی جائے۔

محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کو فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث تمام اسکول اور تعلیمی ادارے جون تک بند ہیں جب کہ لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی منجمد ہیں جس کے  باعث شہریوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی چھٹیوں کے دوران نجی اسکولوں کو 20 فیصد رعایت دینے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :