پاکستان
14 جنوری ، 2012

فیصل آباد ؛حادثے میں طالب علم جاں بحق،ذمہ دار بس نذر آتش

فیصل آباد ؛حادثے میں طالب علم جاں بحق،ذمہ دار بس نذر آتش

فیصل آباد … فیصل آباد میں طالبعلم بس کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا،جس کے بعد مشتعل طلبا نے بس کو آگ لگادی۔۔نواحی علاقے ڈجکوٹ میں سمندری روڈ پر دسوہ کے قر یب طلبا کالج اور اسکول جانے کے لئے اسٹا پ پر کھڑے تھے کہ تیز رفتار بس کی ٹکر سے اسٹا پ پر کھڑا طالبعلم طاہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کے بعد مشتعل طلبا نے بس میں
توڑ پھوڑ شروع کردی اور آگ لگادی۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ریسکیو کی امدادی ٹیم نے بس میں لگی آگ کو بجھا دیا، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔ طلبا کی بڑی تعداد نے واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔

مزید خبریں :