08 فروری ، 2012
لاہور . . . . . ریلوے حکام نے ورکشاپس انتظامیہ کو شالیمار ٹرین 13 فروری تک تیار کرنے کا ٹارگٹ دے دیا، 15 فروری کی صبح شالیمار ٹرین لاہور سے روانہ ہو کر اسی رات 12 بجے کراچی پہنچ جائے گی۔ ریلوے نے گزشتہ سال بند کی جانے والی شالیمار ٹرین بحال کر کے نجی شعبے کے تعاون سے دوبارہ چلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس مقصد کے لئے ٹرین کی تزئین و آرائش کا کام 13 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ 14 فروری کو ٹرین تجرباتی طور پر چلائی جا سکے۔ ٹرین 5 اکانومی، 2 لوئر اے سی اور ایک پارلر کوچ پر مشتمل ہو گی۔