پاکستان
30 اگست ، 2012

گھوٹکی میں سڑک پر جنم ،ماں بچہ دونوں ختم

گھوٹکی میں سڑک پر جنم ،ماں بچہ دونوں ختم

گھوٹکی…گھوٹکی کے تحصیل اسپتال خان پور مہر میں لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث سڑک پر بچے کو جنم دینے والی خاتون اور نومولود چل بسے۔تحصیل خان پور مہر کے گوٹھ سومر موری کی ر ہائشی مسمات رحمت خاتون حاملہ تھی اور بس میں سفر کررہی تھی کہ اچانک اسے درد شروع ہوگیا، اس دوران خاتون نے سڑک کنارے بچے کو جنم دیا مگرطبی امداد نہ ملنے پر بچہ دم توڑ گیا۔ تحصیل اسپتال خان پور مہر قریب تھا مگر ورثاء خاتون کو رحیم یارخان لے جارہے تھے کہ خاتون بھی راستے میں دم توڑ گئی، روایت کے مطابق یہ لوگ میل ڈاکٹر سے خواتین کا علاج نہیں کراتے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل اسپتال خان پورمہر ڈاکٹر عثمان کا کہنا ہے کہ اسپتال کے قیام سے 7 لیڈی ڈاکٹرزکی اسامیاں خالی ہیں۔خاتون اور نومولود کی المناک موت پر پورا علاقہ سوگوار ہے،عوام کا کہنا ہے کہ جس ملک کے حکمران صرف اپنے میڈیکل چیک اپ کے لئے بیرون ملک قوم کے خون پسینے کی کمائی خرچ کرسکتے ہیں تو کیا عوام کو ملک میں ہی طبی سہولتیں فراہم نہیں کرسکتے۔

مزید خبریں :