پاکستان
30 اگست ، 2012

کالا دھن سفید کرنے کی تجاویز کی مخالفت کی جائے گی،وزارت خزانہ

 کالا دھن سفید کرنے کی تجاویز کی مخالفت کی جائے گی،وزارت خزانہ

اسلام آباد…وزارت خزانہ کالا دھن سفید کرنے کی تجاویز کی مخالفت کرے گاکیونکہ اس اقدام سے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی ہوگی جو پاکستان کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ کالا دھن سفید کرنے کی اسکیم کی حمایت نہیں کی جائے گی۔کالا دھن سفید کرنے کی تجاویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں تیار ہونا تھیں جنہیں مسترد کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کالا دھن سفید کرنے کی مخالفت کرتے ہیں اور اینٹی منی لانڈرنگ ادارے اس کی حمایت نہیں کریں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو تجویز دی جائے گی کہ زیر سماعت مقدمات میں ٹیکسوں کی شرح طے کرکے مقدمات ختم کیے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :