30 اگست ، 2012
اسلام آباد…پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری اقتصادی امور نے بتایا کہ کیری لوگرپیکج میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کیری لوگر کی 76 فیصد رقم این جی او کے تحت خرچ ہوئی، 24 فیصد سرکاری منصوبوں کو ملی۔ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری اقتصادی امور نے کہا کہ کیری لوگر پیکج کی این جی اوز سے خرچ رقم کا حکومت کے پاس حساب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے پر شروعات ہی ماشاء اللہ ہیں، حکومت نے یوایس ایڈ کو مرضی کرنے کا اختیار دیا۔انہوں نے کہا کہ یوایس ایڈ کو اب راضی کیا ہے کہ سرکاری منصوبوں کیلئے 50 فیصد رقم دے۔پی اے سی نے کیری لوگر پیکج سے رقم لینے والی این جی اوز کی فہرست طلب کرلی ہے۔