پاکستان
30 اگست ، 2012

پاکستانی 264 مصنوعات کی ڈیوٹی میں کمی کی جائیگی،بھارتی سیکریٹری تجارت

 پاکستانی 264 مصنوعات کی ڈیوٹی میں کمی کی جائیگی،بھارتی سیکریٹری تجارت

نئی دہلی…بھارت کے سیکرٹری تجارت ایس آر راوٴ کا کہنا ہے کہ پاکستانی 264 مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی کو 3 سال میں کم کرکے 5 فی صد تک لایا جائے گا،جبکہ پاک اور بھارت کے درمیان فضائی سفر کو بھی فرغ دینے کا ارادہ ہے۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس آر راوٴ کا کہنا تھا کہ جن مصنوعات پر ڈیوٹی میں کمی کا ارادہ ہے ان میں 155 زرعی، 106 ٹیکسٹائل اور 3 پٹرولیم مصنوعات شامل ہیں،اس کے علاوہ حکومت سے درخواست کریں گے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی روابط میں بہتری کے لیے بات کی جائے کیونکہ پاک بھارت فضائی روابط بہتر ہونے سے اقتصادی تعاون بڑھے گا،انھوں نے مزید بتایا کہ وزارت خزانہ بھارتی کمپنیوں کو سرحد پار کام کرنے سے متعلق نیا نوٹی فکیشن جاری کرے گی جبکہ بھارتی وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ بھارت کا مرکزی بینک بھی لے گا،حسا س اشیاء کی فہرست کے حوالے سے ایس آر راوٴ کاکہناتھا کہ حساس اشیا کی فہرست میں 30 فی صد کمی کا نوٹی فکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں :