پاکستان
30 اگست ، 2012

اسکردو میں شٹر ڈاؤن ہڑتال،پولیس اور مظاہرین میں تصادم

اسکردو…اسکردو ائیر پورٹ پر طلباء پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے خلاف پورے شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال ہے، پولیس اور مشتعل مظاہرین کے درمیان تصادم میں دو پولیس اہلکار اور 5 مظاہرین زخمی ہوگئے۔ اسکردو ائیر پورٹ پر طلبا کے سی ون تھرٹی طیارے کی اضافی پرواز وں کے لئے گزشتہ 26 گھنٹوں سے دھرنا ختم کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جبکہ آغا سید علی رضوی سمیت ایک درجن سے زائد طلبہ کو گرفتار کرلیا۔ جس کے خلاف شہر بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے ۔ مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم میں دو پولیس اہلکار اور پانچ مظاہرین زخمی ہوگئے۔ بعد میں پولیس نے گرفتار افراد کو رہا کردیا۔ جنہیں لوگ جلوس کی شکل میں امامیہ چوک لائے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی نے کہا کہ طلباء پر لاٹھی چارج اور گرفتاریاں وزیر اعلیٰ کے حکم پر کی گئیں۔ انھوں نے وزیر اعلی کو فوری ہٹانے اور پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروئی کا مطالبہ کیا۔ ادھر گلگت میں بھی وزیراعلیٰ ہاوٴس کے سامنے طلباء نے احتجاج کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ گلگت میں پھنسے طلباء کو سفر کے لئے جہاز کی سہولت فراہم کی جائے ورنہ وہ تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔

مزید خبریں :