30 اگست ، 2012
سکھر …مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کو بولنا چاہئے،ججوں کو نہیں ،بعض جج سیاسی رہنماوٴں کی طرح بیانات دے رہے ہیں۔ سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور عدلیہ کے مابین محاز آرائی نیک شگون نہیں ،دونوں کو احتیاط کا دامن تھامنا ہوگا۔عدلیہ کے فیصلوں کو بولنا چاہئے ،ججوں کو نہیں ،انہوں نے کہا کہ بعض جج سیاسی رہنما وٴں کی طرح بیانات دے رہے ہیں،جو نہیں ہونے چاہئیں،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں اگرآپریشن ہوا تو ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور قبائلوں کے شانہ بشانہ ہوں گے۔جہاں تک میری اطلاعات ہیں شمالی وزیرستان میں آرمی آپریشن نہیں ہوگا،ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نگراں وزیر اعظم نہیں بنوں گا،میں الیکشن لڑوں گا اور وزیراعظم بنوں گا۔