30 اگست ، 2012
اسلام آباد…تحریک مساوات کی چیئرپرسن مسرت شاہین نے کہا ہے کہ انہیں مولانا فضل الرحمان سے نفرت نہیں بلکہ سیاسی اختلاف ہے۔ ان کاکہناہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ ان کی یقینی جیت کے پیش نظر انہیں آئندہ انتخابات سے قبل قتل کردیاجائیگا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں مسرت شاہین کاکہناتھاکہ اسی خدشے کے پیش نظرانہوں نے برطانیہ میں وصیت لکھوادی ہے۔تین دن پہلے بلیو ایریا اسلام آباد میں ان پر حملے کی کوشش کی گئی۔مسرت شاہیں نے کہاکہ فیصل رضا عابدی عدلیہ پر تنقید اور توہین آمیز زبان کا استعمال بند کردیں ورنہ تحریک مساوات کے ہزاروں کارکن ان کا گھیراو اور محاسبہ کریں گے۔ انہو ں نے مطالبہ کیاکہ فیصل رضاعابدی کی سینیٹ کی رکنیت ختم کرکے ان کے سینیٹ داخلے پرپابندی عائدکی جائے۔