پاکستان
30 اگست ، 2012

کراچی کا امن تباہ کر نیوالے حکو متی صفوں میں ہیں،سنی تحریک

کراچی…سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ کراچی کا امن تباہ کر نے والے حکو متی صفوں میں موجود ہیں اور قانون نافذ کر نے والے ادارے کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں۔کراچی میں جا ری اعلامیئے میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے مرکز اہلسنت پر شہید کارکنوں کے لواحقین سے ملاقات میں کہا کہ حکومتی جماعت کا کراچی میں سرگر میاں محدود کر نا ظاہر کر تا ہے کہ دہشتگردحکومت سے زیادہ طاقتور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہیدوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا قاتل دنیا وی قانون سے تو بچ سکتے ہیں مگر اللہ کے عذاب سے نہیں۔عوا م اب حکومت کی یقین دہا نیوں پر کان دھرنے کے بجا ئے اپنی مدد آپ کے تحت جان و مال کی حفاظت کریں۔

مزید خبریں :