پاکستان
30 اگست ، 2012

زرداری من موہن ملاقات ،تعلقات میں بہتری لانے پر اتفاق

زرداری من موہن ملاقات ،تعلقات میں بہتری لانے پر اتفاق

تہران…صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ سے ملاقات میں پاک بھارت مذاکراتی عمل کو نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے،ملاقات میں دونوں راہنماؤں میں تعلقات میں بہتری آسکتی ہے، جبکہ صدر زرداری نے منموہن سنگھ کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔ صدر آصف زرداری کی بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ سے ملاقات تہران میں غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے 16ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے مگرابھی کافی فاصلہ طے کرنا باقی ہے۔ صدر زرداری نے بھارتی وزیراعظم کے پر امن اور خوشحال جنوبی ایشیاء کے ویژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت سے دوستانہ اور اچھے ہمسایوں جیسے تعلقات کے خواہش مند اور ان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کروں گا ۔ صدر زرداری کی اس سال بھارتی وزیراعظم سے یہ دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل اپریل میں دورہ بھارت کے موقع پر نئی دہلی میں بھی صدر زرداری اور بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کی ملاقات ہوئی تھی۔

مزید خبریں :