31 اگست ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سبزل روڈ کی بولان کالونی میں دو افراد نوید اور نعمان اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ دونوں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔