پاکستان
31 اگست ، 2012

پی پی حکومت کبھی بھی سوئز حکام کو خط نہیں لکھے گی، اعتزاز احسن

پی پی حکومت کبھی بھی سوئز حکام کو خط نہیں لکھے گی، اعتزاز احسن

لاہور… پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کبھی بھی سوئز حکام کو خط نہیں لکھے گی۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن کو کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ پیپلز پارٹی کا ایک وزیر اعظم سوئس حکام کو خط نہ لکھنے کی وجہ سے نکالا گیا ہو اور دوسرا آنے والا وزیر اعظم سوئس حکام کو خط لکھے گا۔

مزید خبریں :