31 اگست ، 2012
لاہور… ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری شوکت بسراء کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ شوکت بسراء کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکن ایسی گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ جیو نیوز سے خصوصی ٹیلی فونک گفت گو میں شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے آج دن میں اْن کیخلاف احتجاجی جلوس نکلوایا اور شام میں آیف آئی آر در ج کرادی لیکن پیپلزپارٹی کے کارکن ایسی گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں ے کہا کہ جس زمین پر قبضے کی آئی ایف آر درج کرائی گئی ہے اس زمین پر 1978 سے اْنکا گھر تعمیر ہے۔ شوکت بسرا کے خلاف تھانہ سٹی حاصل پور میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا پرچہ ٹی ایم او ہارون آباد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بہاولنگرکی تحصیل ہارون آباد میں مسلم لیگ (ن) اور یوتھ ونگ کے کار کنوں نے چوہدری شوکت بسراء کے خلاف احتجاجی ریلی اور دھرنا دیا تھا۔