کراچی میں کورونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی ولادت

ماں اور بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، بچے کو فوری طور پر اسپتال میں بچوں کے یونٹ منتقل کردیا گیا: ڈاؤ اسپتال انتظامیہ— فوٹو: فائل 

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا اسپتال میں کورونا سے متاثرہ 35 سالہ خاتون کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ماں اور بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بچے کو فوری طور پر اسپتال میں بچوں کے یونٹ منتقل کردیا گیا جبکہ بچے کا وزن تین اعشاریہ ایک کلوگرام ہے۔

متاثرہ خاتون کا گذشتہ ہفتے علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا تھا۔

پروفیسر سعید خان کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہرسمیت باقی خاندان کے افراد کورونا سے محفوظ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نومولود کا ابتدائی کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ کورونا اینٹی باڈیز ٹیسٹ کےلیے بچے کے خون کے نمونے لیے گئے تھے اور نومولود کے مزید تشخیصی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹنڈوالہ یار کے نجی اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔

مزید خبریں :